ہفتہ، 14-دسمبر،2024
ہفتہ 1446/06/13هـ (14-12-2024م)

لبنان کے بعد غزہ جنگ بندی؛ حماس کا وفد آج قاہرہ پہنچے گا

30 نومبر, 2024 18:46

لبنان کے بعد غزہ میں جنگ بندی کیلئے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا وقد آج مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہچنے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حماس کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات چیت میں تصدیق کی کہ حماس کا وفد غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے لیے آج قاہرہ جائے گا۔

مصری حکام سے ملاقاتوں میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور قیدیوں سے متعلق معاہدے پر بات ہوگی۔ حماس کا اعلان لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے بعد سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قطر، ترکی اور مصر کے ساتھ نئی سفارتی کوششوں کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں اب تک واحد جنگ بندی نومبر 2023 میں ہوئی جس میں حماس اور اس کے اتحادیوں نے اسرائیل کے زیرِ حراست 240 فلسطینی قیدیوں کے بدلے تقریباً 100 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ کی مزاحمت نے صہیونی حکومت کو بند گلی میں پہنچا دیا

امریکا، قطر اور مصر کی قیادت میں سال کے آغاز سے ہی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی متعدد کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ جنگ بندی کی نئی کوشش میں حماس اپنے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹی ہے، مزاحمتی تنظیم کا کہنا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا یقینی بنانا ثالثوں کیلئے بڑی شرط ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top