مقبول خبریں
انسانوں کی دھلائی کرنے والی واشنگ مشین مارکیٹ میں آگئی
جاپانی کمپنی نے انسانوں کی دھلائی کرنے والی واشنگ مشین متعارف کرادی۔
جاپان کی شاور ہیڈ بنانے والی سائنس کمپنی نے انسانوں کے لیے ایک جدید واشنگ مشین تیار کی ہے جسے مستقبل کی انسانی واشنگ مشین کا نام دیا گیا ہے۔
میں سانیو الیکٹرک کمپنی کے نام سے مشہور پیناسونک ہولڈنگز کارپوریشن (جو 1970 میں سانییو الیکٹرک کمپنی سے مشہور تھی) نے اوساکا کانسائی ایکسپو میں دنیا کی پہلی انسانی واشنگ مشین لانچ کی۔
اس انسانی واشنگ مشین کی انڈے جیسی شکل اور ببل ٹیکنالوجی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی جس کے باعث مینوفیکچرر بوتھ پر ہجوم راغب ہوا۔
ٹیکنالوجی کمپنی کے چئیرمین یاسواکی آویاما نے انسانوں کو دھونے والی جدید واشنگ مشین لانچ کی ہے جو دراصل ایک باتھ ٹب اور شاور ہیڈ بنانے والی کمپنی ہے۔
اصل انسانی واشنگ مشین میں صفائی اور مساج کے لیے بڑے بلبلوں اور پلاسٹک کی گیندوں کا استعمال کیا گیا تھا تاہم نیا ورژن چھوٹے بلبلوں کا استعمال کرتے ہوئے بہتر طور پر صفائی کرنے کے قابل بنایا گیا ہے۔
اس مشین میں پانی کے درجہ حرارت کو درست طریقے سے ایڈجسٹ کرنے کے لیے جدید سینسر نصب کیا گیا ہے۔
یہاں تک کہ اس میں ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) سسٹم بھی نصب ہے جو صارف کے موڈ کا پتہ لگاتا ہے اور انہیں پرسکون رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ واشنگ مشین میں لیٹنے کے بعد یہ آپ کی صحت اور مساج کا خیال بھی رکھے گی جب کہ اس میں پرسکون موسیقی بھی سنی جاسکتی ہے۔
ٹیکنالوجی کمپنی کے مطابق انسانی واشنگ مشین کا ماڈل 2025 میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔