مقبول خبریں
شہزادی کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق مداحوں کیلئے اہم خبر
برطانوی شہزادی مڈلٹن کینسر کی تشخیص کے بعد اپنی سرجری اور کیموتھراپی کےعلاج کے بعد 2024 میں اپنی زندگی کے مشکل ترین مرحلے سے گزری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویلز کی شہزادی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ‘بے حد راحت’ محسوس کر رہی ہیں اور آخر کار وہ عوامی زندگی میں اپنی مکمل واپسی کی تیاری کر رہی ہیں۔
صحت کے ماہرین کے مطابق ویلز کی شہزادی کینسر سے چحتکارا حاصل کرنے کے بعد بلند حوصلے میں ہیں، فاتح کے طور پر ابھر رہی ہیں اور ایک نئے رویے سے لیس ہیں، اس جنگ نے شہزادی کیٹ کو ایک حکمت دی ہے کہ زندگی کا ہر منٹ واقعی کتنا قیمتی ہے اور پلک جھپکتے ہی یہ کیسے بدل سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ڈزنی شہزادی کے تاثرات کی نقل کرنیوالی وائرل خاتون کون ہیں؟
شہزادی کیٹ نے اپنے ایک اعلان میں کہا کہ اگرچہ میں نے کیموتھراپی مکمل کر لی ہے، لیکن شفا یابی اور مکمل صحت یابی کا میرا راستہ طویل ہے اور مجھے ہر دن کو جاری رکھنا چاہئے۔
کینسنگٹن پیلس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہزادے کو یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ شہزادی انکے لیے اہم کاموں اور منصوبوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے عوامی فرائض کی انجام دہی جاری رکھتے ہوئے اپنی بیوی اور بچوں کی مدد کرنے پر اپنا وقت مرکوز رکھیں گے۔
دوسری جانب شاہی ماہر اور مصنف کرسٹوفر اینڈرسن کا ماننا ہے کہ شہزادی کیٹ میں چند ہفتے پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ توانائی ہے، وہ بہت راحت محسوس کر رہی ہیں کہ علاج نے کام کیا ہے اور اب وہ خود کو کینسر سے پاک کہہ سکتی ہیں، لیکن وہ کسی بھی چیز کو غیر سنجیدہ نہیں لے رہی ہیں۔