ہفتہ، 14-دسمبر،2024
ہفتہ 1446/06/13هـ (14-12-2024م)

پی ٹی آئی کا ایک بار پھر اسلام آباد جانے کا اعلان

30 نومبر, 2024 15:40

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے احتجاج میں ناکامی کے بعد ایک مرتبہ پھر دارالحکومت اسلام آباد رُخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی پارلیمانی کمیٹی نے اس بار مکمل تیاری کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اراکین صوبائی و قومی اسمبلی نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران اراکین نے وزیراعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا جب کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پارلیمانی کمیٹی نے اسلام آباد احتجاج کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی کمیٹی کے ساتھ شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملکی معیشت کو کتنے ارب کا نقصان ہوا؟

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی نے پارٹی کی مرکزی قیادت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ڈی چوک پر فائرنگ کے واقعات کے دوران ان کی غیر موجودگی پر سوال اٹھایا۔

اس سے قبل بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر ڈی چوک اسلام آباد پر احتجاج کی کال دی گئی تھی تاہم حکومت کی جانب سے دارالحکومت جانے والے راستے نہ سیل کیے گئے بلکہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن بھی کیا گیا تھا۔

حکومتی کریک ڈاؤن اور اسلام آباد میں افراتفری کے بعد پی ٹی آئی احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خیبر پختونخوا واپس جانے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top