مقبول خبریں
چینی شخص اربوں روپے کا کیلا کھا گیا
چینی کرپٹو کرنسی کے مالک جسٹس سن نے اربوں روپے مالیت کا ایک کیلا کھالیا۔
کرپٹو کرنسی ٹرون کا مالک جسٹن سن نے کیلے سے بنے ایک آرٹ ورک پر 6.2 ملین ڈالر خرچ کرنے کے بعد اسے کھا کر عجیب مثال قائم کردی۔
ہانگ کانگ کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک میں جسٹن سن نے درجنوں صحافیوں اور بااثر افراد کے سامنے اس کیلے کو کھایا اور اس کام کو "آئیکونک” قرار دیا۔
جسٹن سن نے کیلے سے بنے مہنگے ترین آرٹ ورک کا ذائقہ حاصل کرنے کے بعد کہا کہ یہ کیلا دوسرے کیلوں کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔
‘کامیڈین’ کے نام سے اطالوی آرٹسٹ موریزیو کیٹلان کا تخلیق کردہ تصوراتی کام گزشتہ ہفتے نیو یارک میں سوتھیبی کی نیلامی میں فروخت ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دیوار پر ٹیپ سے چپکا کیلا اربوں روپے میں فروخت
چینی شہری کا کہنا تھا کہ بولی جیتنے کے بعد پہلے 10 سیکنڈ میں انہیں ‘عدم اعتماد’ محسوس ہوا اور اس کے بعد انہیں احساس ہوا کہ ‘یہ کچھ بڑا ہو سکتا ہے’۔
دیوار سے چپکا کیلا کم و بیش ڈیڑھ ارب سے زائد روپے میں خریدنے کے بعد 10 سیکنڈ میں انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ کیلا کھائیں گے۔
میامی بیچ میں 2019 کے آرٹ باسل شو میں خوردنی تخلیق کے آغاز نے تنازعہ کو جنم دیا اور اس بارے میں سوالات اٹھائے کہ کیا اسے آرٹ سمجھا جانا چاہئے۔
جسٹن سن نے "کامیڈین” جیسے تصوراتی آرٹ کا موازنہ این ایف ٹی آرٹ اور ڈی سینٹرلائزڈ بلاک چین ٹکنالوجی سے کیا۔