مقبول خبریں
کیا مریم نفیس کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے؟
پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے اپنے حاملہ ہونے کی خوشی کی خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مریم نفیس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دل کو چھو لینے والی تصاویر شیئر کیں جس میں ایک حیرت انگیز فوٹو شوٹ میں اپنے بے بی بمپ کو دکھا یا۔
اداکارہ مریم نفیس نے تصاویر کے ساتھ ایک دل کو چھو لینے والا پیغام لکھا کہ اے بے بی! ہمارے ہاں جلد ایک بی بی کی پیدائش متوقع ہیں، امیام کی آمد جلد ہے۔
View this post on Instagram
مریم نفیس نے مارچ 2022 میں امان احمد سے ایک خوبصورت تقریب میں شادی کی تھی، ان کے اس اعلان کو مداحوں، فالوورز اور انڈسٹری کے دوستوں کی جانب سے محبت اور نیک خواہشات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ کی سوشل میڈیا پوسٹ پر متعدد مثبت تبصرے سامنے آئے ہیں، مداحوں نے اپنے جوش و خروش اور مبارکباد کا اظہار کیا ہے۔