ہفتہ، 14-دسمبر،2024
ہفتہ 1446/06/13هـ (14-12-2024م)

بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا

30 نومبر, 2024 12:13

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ سائیڈ انجری کے باعث ایڈیلیڈ میں بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔

جوش ہیزل ووڈ نے پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں تاہم مہمان ٹیم نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کی۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ شان ایبٹ اور برینڈن ڈوگیٹ کو 6 دسمبر سے ایڈیلیڈ اوول میں شروع ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش کو پرتھ میں 17 اوورز کی باؤلنگ کے بعد انجری کا سامنا ہے۔

مارش کی جگہ دو روز قبل آل راؤنڈر بیو ویبسٹر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی باقاعدہ آل راؤنڈر کیمرون گرین کے بغیر کھیل رہی ہے جو ریڑھ کی ہڈی میں اسٹریس فریکچر کی وجہ سے سرجری کرانے کے بعد سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top