مقبول خبریں
احتجاج میں انتشار پھیلانے اور تشدد کرنے والوں کو سخت سزائیں ملیں گی
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار اور تشدد کی سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ریاست نے فیصلہ کیا ہے کہ انتشار اور تشدد کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، حالیہ پر تشدد احتجاج میں شریک تمام شر پسندوں کو سزائیں دی جائیں گی، کسی کو رعایت نہیں ملے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اس وقت ترقی کے راستے پر گامزن ہے، پاکستان میں 7 ماہ کے دوران کئی غیر ملکی وفود نے دورہ کیا ہے، پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی پاکستان کیلئے اچھی خبر ہے جب کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے لاشوں کی سیاست کرتے ہیں، پی ٹی آئی والے لاشوں سے متعلق پرانی وڈیوز، تصاویر سوشل میڈیا پر چلا رہے ہیں، ریاست نے فیصلہ کیا ہے کہ انتشار اور تشدد کی سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی والے سکیورٹی اہل کاروں کی فائرنگ کا جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں، یہ لوگ غزہ پر اسرائیلی مظالم کی فوٹیج چلا رہے ہیں، لاشوں کی جعلی تصاویر چلا رہے ہیں۔