جمعرات، 12-دسمبر،2024
بدھ 1446/06/10هـ (11-12-2024م)

شدید بیمار افراد کو موت کی نیند سُلادینے کا بل منظور

30 نومبر, 2024 09:47

لندن: برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے کسی بھی شہری کے شدید بیماری میں موت کے انتخاب کا بل اکثریت سے منظور کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے ایک ایسے بل کی ابتدائی منظوری دے دی ہے جس کے تحت انگلینڈ اور ویلز میں شدید بیمار افراد کو طبی امداد کے ساتھ اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی اجازت ہوگی۔

جمعے کے روز ہونے والی پارلیمنٹ ووٹنگ میں یہ قانون 275 کے مقابلے میں 330 ووٹوں سے منظور ہوا، جو امداد سے مرنے والوں کے معاملے پر جاری بحث میں ایک اہم لمحہ ہے۔

مزید پڑھیں:ایرانی پارلیمنٹ نے نئی کابینہ کی منظوری دیدی

ووٹنگ بل کو پارلیمانی جانچ پڑتال کے اگلے مرحلے میں لے جائے گی، جہاں اس کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔ یہ ایک برطانیہ کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے، چونکہ اسی طرح کی قانون سازی 2015 میں ابتدائی منظوری حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔

حکمراں جماعت لیبر پارٹی کے ایک رکن کی جانب سے پیش کیے گئے اس بل کے تحت 18 سال سے زائد عمر کے ایسے بالغ افراد جن کی زندگی 6 ماہ سے کم ہو وہ اپنی زندگی ختم کرنے کے لیے مدد کی درخواست کر سکتے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق متعلقہ شخص 2 ڈاکٹرز اور جج کی اجازت سے فراہم کردہ موت کی دوا کا استعمال خود کرے گا، خیال رہے کہ 2015 میں ازخود موت کا بل اراکین نے بھاری اکثریت سے مسترد کردیا تھا۔

ایسے افراد کو مہلک دوا خود لینے کے قابل ہونے کی ضرورت ہوگی تاہم بل میں سخت حفاظتی اقدامات کی دفعات شامل ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ فیصلہ آزادانہ طور پر اور بغیر کسی جبر کے کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top