ہفتہ، 14-دسمبر،2024
ہفتہ 1446/06/13هـ (14-12-2024م)

پاک چین سرحد بند کردی گئی

30 نومبر, 2024 09:13

اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی زمینی رابطہ خنجراب سرحد کو سرکاری طور پر آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دوطرفہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان خنجراب بارڈر تمام عوامی آمدورفت، تجارت اور سیاحت کیلئے اگلے چار ماہ کے لیے بند رہے گی۔

سطح سمندر سے تقریبا 15,500 فٹ کی بلندی پر واقع خنجراب سردیوں کے دوران شدید برفباری اور شدید موسم کا سامنا کرتا ہے جس کی وجہ سے نقل و حمل اور تجارتی سرگرمیاں مشکل ہو جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:چین نے ایک بار پھر امریکا کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

ایک باہمی معاہدے کے مطابق یہ موسمی طور پر کام کرتا ہے، تجارت، سیاحت اور عوامی ٹریفک کی سہولت کیلئے ہر سال یکم اپریل سے 30 نومبر تک کھلتا ہے۔ اس سال ہفتہ اور اتوار کو معمول کی تعطیلات کی وجہ سے سرحد کو ایک دن پہلے بند کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ موسم سرما کے دوران سرحد 30 مارچ 2025 تک بند رہے گی توقع ہے کہ سرحد یکم اپریل 2025 کو دوبارہ کھول دی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top