ہفتہ، 14-دسمبر،2024
ہفتہ 1446/06/13هـ (14-12-2024م)

پاکستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد سامنے آگئی

30 نومبر, 2024 09:03

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ پاکستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 22 لاکھ 54 ہزار 310 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 10 لاکھ 76 ہزار 830، خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 11 لاکھ 77 ہزار 480 ہے۔

ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.74 فیصد اور خواتین کی 46.26 فیصد ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 7 کروڑ 53 لاکھ 753 ہے۔جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 12 لاکھ 4 ہزار 360، خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 51 لاکھ 76 ہزار 393 ہے۔

مزید پڑھیں:نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا عمل شروع، فائز عیسیٰ کا نام زیرِ غور

سندھ میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 36 ہزار 414 ہے، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 49لالھ 90 ہزار 198 ، خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 27لاکھ 46 ہزار 216 ہے۔

بلوچستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 55 لاکھ 26 ہزار 217 ہے ، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 96 ہزار 550 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 29 ہزار 667 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختوانخوا میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 36 ہزار 455 ہے ۔جس میں مرد ووٹرز کی تعداد1 کروڑ 22 لاکھ 60 ہزار 691 ہے، خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 27 لاکھ 5 ہزار 764 ہے ۔

علاوہ ازیں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار 471 ہے۔جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار31، خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ49 ہزار 440 ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top