مقبول خبریں
حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے بینک ہفتہ، اتوار بھی کھلیں گے
حج درخواستوں کی وصولی کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کے 15 بینکوں کو درخواستیں جمع کرانے کیلئے ہفتہ اور اتوار بینک کھلے رکھنے کی ہدایت کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عازمین حج کو 3 دسمبر کی آخری تاریخ سے پہلے اپنی درخواستیں اور واجبات جمع کرانے اہل ہوں گے، عازمین کو سہولت فراہم کیلئے حج درخواستیں بینک صبح 9:00 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کام کریں گے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق دسویں روز تک 38 ہزار حج درخواستیں وصول ہوئی ہیں جبکہ پچھلے سال کی نسبت پہلے 10 دن میں 11 ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں تھی۔
ریگولر حج اسکیم میں 2 لاکھ کی ادائیگی سے حج بکنگ کروائی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: حج درخواستوں کی وصولی شروع، درخواست کیساتھ کتنے روپے جمع کرانا ہونگے؟
خیال رہے کہ حج درخواست کے ہمراہ ابتدائی طور پر 2 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے، اسی طرح دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی۔
سرکاری حج اسکیم کا کوٹہ 89 ہزار 605 مختص ہے، سمندر پار پاکستانیوں کے لئے اسپانسر شپ سکیم کی 5 ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں۔