مقبول خبریں
صبا قمر اور فیصل قریشی سالوں بعد ایک ہونے کو تیار
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ترین جوڑی صبا قمر اور فیصل قریشی جلد ایک ساتھ پھر اسکرین شیئر کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھانے والی صبا قمر اور نامور اداکار فیصل قریشی نئے ڈرامہ سیریل میں سالوں بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔
ڈرامہ کیس نمبر 9 مشہور اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے لکھا ہے اور یہ ان کا بطور مصنف پہلا پروجیکٹ ہے جس میں صبا قمر اور فیصل قریشی مرکزی جبکہ اداکار جنید خان اور آمنہ شیخ بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں: کیا نیلم منیر شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں؟
اس ڈرامے کی کہانی ایک کیس سے جڑی ہے جس میں سسپنس اور تھرلر کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے، کیس نمبر 9 کی ہدایتکاری سید وجاہت حسین کریں گے، جو اس سے قبل مشہور کرائم تھرلر "خائی” کی ہدایتکاری کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: کوہلی، انوشکا کے بعد سراج اور ماہرہ کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں
دوسری جانب ڈرامے کی شوٹنگ جاری ہے تاہم کب نشر ہوگا، اس حوالے سے ابھی کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔
View this post on Instagram