جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

مسجد تنازع؛ بھارتی سپریم کورٹ نے سروے روکنے کا حکم دیدیا

29 نومبر, 2024 18:24

مسجد کمیٹی کی درخواست پر بھارتی سپریم کورٹ نے ریاست اُتر پردیش میں مغلیہ دور کی شاہی جامع کے مندر ہونے کے دعوے پر ہونے والا آرکیالوجیکل سروے روکنے کا حکم دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے آج سنبھل میں واقع شاہی عیدگاہ مسجد کی انتظامی کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے کے لیے الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔

عدالت کی جانب سے حکم میں کہا گیا ہے کہ 8 جنوری کو ہونے والی ٹرائل کورٹ کی سماعت اور کوئی بھی کارروائی اُس وقت تک آگے نہیں بڑھے گی جب تک الہٰ آباد ہائی کورٹ کیس کا جائزہ نہیں لے لیتی۔

مزید پڑھیں: مسجد تنازع؛ اُتر پردیش میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے

چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ امن اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا جانا چاہیے، ہم اس کیس کو زیر التوا رکھیں گے، نہیں چاہتے کہ ملک میں ہندو مسلم فسادات ہوں۔

مزید پڑھیں: مسجد کو مندر بنانے کی کوشش؛ پولیس کی فائرنگ! 3 مسلمان شہید

خیال رہے کہ ٹرائل کورٹ نے انتہاپسند ہندو جماعت کی درخواست پر سنبھل کی شاہی عید گاہ مسجد کے آرکیالوجیکل سروے کا حکم دیا تھا۔

تاہم اس سروے کے خلاف احتجاج کے دوران بھارتی پولیس نے مظاہرین پر فارئرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ علاقے میں ہندو مسلم فسادات بھڑک اُٹھے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top