مقبول خبریں
چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان کو میزبانی سے کتنے ملین ڈالر ملیں گے؟
پاکستان میں شیڈول چیپمئنز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق آج ہونیوالا آئی سی سی کا اجلاس کل تک کیلئے ملتوی ہوگیا ہے تاہم اب حتمی فیصلہ ہفتے کے روز ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حقوق کے 60 لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کی ٹورنامنٹ کی انشورنس کروانے کیلئے انشورنس کمپنی کو بھی 12سے 13 لاکھ ڈالرز بطور پریمیئم ادا کرنے ہوں گے۔
اس کے علاوہ پاکستان کو گیٹ منی اور ہاسپیٹلیٹی سےمز ید ڈالرز ملنے کا قوی امکان ہے اس طرح انشورنس کی رقم نکال کر تقریباً 60 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ آئی سی سی کا اہم اجلاس ملتوی، فیصلہ کل ہوگا
آئی سی سی اپنی آمدنی سے ہر سال پاکستان کو 13ملین ڈالر کی 2 قسطیں جنوری اور جولائی میں فراہم کرتی ہے جب کہ اس کے برعکس بھارت کو آئی سی سی کی آمدنی کا 38 فیصد سالانہ شیئر 90 سے 95 ملین ڈالرز ملتا ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی یا نہیں؟ آئی سی سی اجلاس میں فیصلہ آج ہوگا
دوسری جانب آئی سی سی کی فیصلہ کن میٹنگ سے چند گھنٹے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی جمعرات کو ہنگامی طور پر دبئی روانہ ہوئے جہاں انہوں نے آئی سی سی کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اور ہائبرڈ ماڈل پر پاکستان موقف بھی واضح کیا۔