مقبول خبریں
چیمپئنز ٹرافی؛ آئی سی سی کا اہم اجلاس ملتوی، فیصلہ کل ہوگا
چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق ہونیوالے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اجلاس کل تک ملتوی کردیا گیا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حوالے سے آج ہونیوالا اجلاس کل تک ملتوی کردیا گیا ہے، ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو ملے گی یا نہیں، اس سلسلے میں اجلاس کل دوبارہ ہوگا۔
ایونٹ کی میزبانی سے متعلق فیصلہ آج بورڈ میٹنگ میں ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 3 بجے شروع ہونا تھا۔ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے انکار اور ہائبرڈ ماڈل پر پاکستان کے موقف پر ڈیڈلاک تاحال برقرار ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی یا نہیں؟ آئی سی سی اجلاس میں فیصلہ آج ہوگا
اُدھر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنے اسپانسرز اور پیسے کا رعب دکھاتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ہائبرڈ ماڈل پر ایونٹ کروانے کے لیے مجبور کررہا ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان آنے سے بھارتی انکار کے بعد اب محض 3 آپشنز
دوسری جانب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم زخم سہہ لیں گے لیکن ہم اپنی عزت پر بات نہیں آنے دیں گے۔ پی سی بی چیمپئینز ٹرافی کے تمام انتظامات تقریباً مکمل کرچکا ہے اور حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔
واضح رہے کہ براڈ کاسٹرز کی جانب سے شیڈول کے لیے دی گئی ڈیڈلائن بھی ختم ہوچکی ہے، دونوں ممالک کے درمیان ڈیڈلاک کی وجہ سے معاملات بورڈ ممبرز کی ووٹنگ کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔