مقبول خبریں
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کھیلنے سے روک دیا
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے انگلش کھلاڑیوں پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور دیگر لیگز میں شرکت پر باضابطہ پابندی عائد کردی۔
رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹرز کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ سے ٹکرانے والی کسی بھی کرکٹ لیگ میں کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نئی پالیسی کے تحت انگلینڈ کے ڈومیسٹک مقابلوں جیسے ویٹلٹی بلاسٹ اور دی ہنڈریڈ سے متصادم لیگز کے لیے کرکٹرز کو این او سی نہیں دیا جائے گا۔
تاہم صرف وائٹ بال کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی اب بھی اس طرح کے ٹورنامنٹس میں حصہ لینے کے اہل ہوسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو ایک ہی ٹائم فریم کے دوران متعدد لیگز میں شامل ہونے سے روک دیا جائے گا، جسے "ڈبل ڈپنگ” بھی کہا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اپریل 2025 میں شیڈول پاکستان سپُر لیگ کاؤنٹی چیمپیئن شپ سے ٹکرائے گا جس کے باعث انگلش کرکٹرز کی پاکستانی لیگ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔