جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

جاسوسی کے الزام میں صحافی کو 7 سال قید کی سزا

29 نومبر, 2024 15:51

جینی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں صحافی کو 7 سال قید کی سزا سنادی۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق بیجنگ کی ایک عدالت نے چینی سرکاری میڈیا کے سینئر صحافی ڈونگ یویو کو جاسوسی کے الزام میں سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔

یو ایس نیشنل پریس کلب نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے 62 سالہ سابق ایڈیٹر اور صحافی کو فروری 2022 میں جاپانی سفارت کار کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھاتے وقت گرفتار کیا جس کے بعد ان پر جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا۔

اہل خانہ نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے میں جن جاپانی سفارتکاروں سے ڈونگ نے ملاقات کی تھی انہیں ‘خاص طور پر ایک ‘جاسوسی تنظیم’ کے ایجنٹوں کے طور پر نامزد کیا گیا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس نے کورٹ کی سکیورٹی سخت کردی تھی جب کہ اطراف میں موجود نامہ نگاروں اور میڈیا کو حدود سے تجاوز نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top