جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

چیمیئنز ٹرافی: محسن نقوی کی آئی سی سی اجلاس سے قبل اہم ملاقاتیں

29 نومبر, 2024 15:23

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی آئی سی سی حکام سے ملاقاتوں کے دوران چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی و شیڈول کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پھر دہرادیا اور واضح کیا کہ ہمیں کوئی ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، اگر اس کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن ہے کہ تو سامنے رکھا جائے۔

رپورٹس میں انکشاف کیا گیا کہ محسن نقوی گزشتہ روز دبئی میں واقع آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز گئے جہاں انہوں نے کرکٹ کونسل کے سی ای او اور چیف ایلاڈائز سمیت دیگر حکام سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی حکام کے سامنے پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور چیمپئز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کی قانونی پوزیشن بھی رکھی۔

بتایا جا رہا ہے کہ محسن نقوی آج بھی دبئی میں ہیں جہاں وہ چیمپیئنز ٹرافی کے کے شیڈول کے حوالے سے اہم آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوں گے۔

آئی سی سی بورڈ میٹنگ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین سے ساڑھے تین بجے شروع ہو گی جس میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان آنے سے بھارتی انکار کے بعد اب محض 3 آپشنز

چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی اجلاس کا وقت سامنے آگیا

آئی سی سی چیئرمین کی حیثیت سے یہ گریک ہارکلے کی آخری میٹنگ ہو گی، آئی سی سی کے ہنگامی اجلاس میں چیمپئز ٹرافی کی میزبانی کے حوالے سے ووٹنگ آخری آپشن ہے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ شاید آج کی میٹینگ میں چیمئنز ٹرافی سے متعلق فیصلہ نہ ہو سکے اور یہ معاملہ اگلی میٹنگ میں چلا جائے، اس دوران بھارتی کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کی صدارت سنبھال لیں گے۔

رپورٹ کے مطابق بہت ہی بدترین صورتحال میں چیمپئنز ٹرافی کو ملتوی کرکے اگلے سال منعقد کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top