بدھ، 12-فروری،2025
بدھ 1446/08/13هـ (12-02-2025م)

مقبول خبریں

چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی یا نہیں؟ آئی سی سی اجلاس میں فیصلہ آج ہوگا

29 نومبر, 2024 12:26

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی یا نہیں، ٹورنامنٹ ہوگا بھی یا نہیں، آئی سی سی پاکستان کی مانے گا یا بھارت کی سائیڈ لے گا، بورڈ میٹنگ میں آج واضح ہوجائے گا۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی سے متعلق فیصلہ آج بورڈ میٹنگ میں ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہونا تھا۔

ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے تاہم بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث کرکٹ کونسل کے پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور حکومت پاکستان نے ماننے سے انکار کیا ہے۔

پی سی بی نے واضح پیغام دیا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول کے حوالے سے فیصلہ برابری کی بنیاد پر ہوگا، اگر بھارت کو کسی قسم کا فائدہ پہنچایا تو پاکستان آئندہ ایونٹس میں بھارتی ٹیم کے خلاف کسی بھی میدان میں مدمقابل نہیں ہوگا۔

پاکستان نے بورڈ میٹنگ سے پہلے ٹرافی کا قابل قبول فارمولا مانگا ہے اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان کے مؤقف سے آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا کہ اگر نیوٹرل مقام پر بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کا فارمولا بنایا گیا تو پھر یہ فیصلہ بھی ہو گا کہ پاکستان آئندہ ایونٹس بھارت میں جا کر نہیں کھیلے گا۔

اس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، ساری صورتِ حال دیکھ کر آئی سی سی اجلاس سے بہتر چیز لے کر نکلنے کی توقع کرتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ملک کی عزت سب سے پہلے ہے، ہم زخم سہہ لیں گے لیکن اپنی عزت پر بات نہیں آنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان آنے سے بھارتی انکار کے بعد اب محض 3 آپشنز

چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کو باضابطہ طور پر مسترد کردیا

رپورٹس کے مطابق ادھر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنے اسپانسرز اور پیسے کا رعب دیکھاتے ہوئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ٹورنامنٹ کروانے کے لیے آئی سی سی پر دباؤ ڈالے گا۔

خیال رہےکہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی اب تک چیمپئنز ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کرسکا جس سے براڈکاسٹرز بھی پریشان ہیں کیونکہ انہیں کروڑوں ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top