جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

اسرائیل کے جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پر حملے، درجنوں شہید

29 نومبر, 2024 10:59

صیہونی فوج نے حزب اللہ سے جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 78 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے جس میں 70 سے زائد لبنانی شہری شہید اور 266 زخمی ہوئے۔

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم از کم دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، اس حوالے سے صیہونی فوج نے کہا کہ اس نے جنگ بندی کے دوسرے روز کچھ علاقوں میں واپس جانے کی کوشش کرنے والے لبنانی شہریوں پر فائرنگ کی۔

شمالی اسرائیل میں سرحد کے قریب ایسوسی ایٹڈ پریس کے ایک رپورٹر نے اسرائیلی ڈرونز کی آوازیں سنی ہیں۔

اسرائیل نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ ان علاقوں میں واپس نہ جائیں جہاں فوج تعینات ہے۔

ادھر لبنانی فوج کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کے انخلا کے بعد لبنانی فوجی آہستہ آہستہ جنوب میں تعینات ہوں گے۔

یاد رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل 60 روز میں جنوبی لبنان سے اپنی افواج کو واپس بلائے گا اور حزب اللہ کے زیر کنٹرول علاقے کا کنٹرول لبنانی حکومت سنبھالے گی۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top