ہفتہ، 14-دسمبر،2024
ہفتہ 1446/06/13هـ (14-12-2024م)

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

29 نومبر, 2024 10:23

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی عائد کرنے کے لیے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

لیگی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد فیاض کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔

قرارداد میں پی ٹی آئی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے ایک سیاسی جماعت کی آڑ میں کام کرنے والا ‘تخریبی گروپ’ قرار دیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ 24 نومبر کے واقعات کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

قرارداد میں ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانے میں پی ٹی آئی کے مبینہ کردار پر روشنی ڈالی گئی اور اس پر انتشار پسند ایجنڈے کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا گیا۔

بلوچستان اسمبلی میں پہلے ہی پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے قرارداد منظور کی جا چکی ہے، منظور شدہ قراردار میں پی ٹی آئی پر عدلیہ، میڈیا اور معیشت سمیت اہم اداروں کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

دستاویز میں پارٹی پر پابندی عائد کرنے اور اس کی قیادت کو اس کے مبینہ غلط کاموں کے لئے جوابدہ ٹھہرانے کے لئے وفاقی مداخلت کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top