جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان

29 نومبر, 2024 09:50

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مزید اضافہ کیا جانے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت تیل کی عالمی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث یکم دسمبر 2024 سے شروع ہونے والے پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے پر غور کر رہی ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کے اندازوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت 3 روپے فی لیٹر بڑھ کر 251.38 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 87 پیسے اضافے کے بعد 258 روپے  پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

اس کے برعکس فی لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 پیسے کی معمولی کمی متوقع ہے جس کے بعد مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کا بھاؤ بالترتیب 165 روپے 49 پیسے اور 152 روپے 21 پیسے پر آجائے گا۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش کے بعد آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلے کا اعلان 30 نومبر 2024 کو کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top