جمعہ، 13-دسمبر،2024
جمعہ 1446/06/12هـ (13-12-2024م)

دنیا بھر میں عالمی یومِ یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے

29 نومبر, 2024 09:17

اقوامِ متحدہ کی قرار دادکی مناسبت سے 29 نومبر فلسطینی عوام سے عالمی یکجہتی کادِن ہے۔

اقوامِ متحدہ کی قرارداد کے باوجود فلسطین میں اسرائیلی بربریت جاری ہے، آج بھی خان یونس میں قائم پناہ گزین کو نشانہ بنا کر 25 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

غزہ میں جاری اسرائیلی دہشتگردی سے اب تک 42000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جب کہ اسرائیلی بربریت سے غزہ کے نہتے عوام کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔۔

پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کی ہے اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے متعدد بار غزہ میں جاری مظالم پر بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھائی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی کئی مواقع پر مظلوم فلسطینیوں کے لیے آواز اُٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل، ان کی سرزمین اور مسلمانوں کے مقدس مقامات پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے لئے اپنے بھائیوں کے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top