مقبول خبریں
لبنانیوں نے واپسی کیساتھ ہی اسرائیلی جھنڈوں کو جلاڈالا
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت اٹھانے اور جنگ بندی کے بعد جنوبی علاقوں میں واپسی کرنیوالوں نے اسرائیلی جھنڈوں کو جلا ڈالا۔
سوشل میڈیا سائٹس پر ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 13 ماہ کی طویل جنگ کے بعد اپنے گھروں کو واپس جانیوالے شہریوں نے جنوبی لبنان کے علاقے سے اسرائیل کے جھنڈوں کو نذر آتش کردیا اور مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے جھنڈے لہرائے۔
جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیلی جارحیت کے باعث لبنان کے بیشتر علاقے کھنڈر میں تبدیل ہوگئے ہیں لیکن اسکے باوجود اپنے علاقوں کو قابض فوج کے ہاتھوں میں نہ جانے دینے پر شہری مزاحمتی تنظیم کا شکریہ ادا کررہے ہیں اور شہید رہنماؤں کی تصاویر اور جھنڈے اٹھا رکھے ہیں۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ نے اسرائیل کے ناقابل شکست ہونے کا ”بھرم” خاک میں ملادیا
دوسری جانب ایران نے بھی اسرائیل پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی معاہدہ اسرائیل کی شکست ہے اور حزب اللہ نے صہیونی ریاست کے ناقابل شکست ہونے کے بھرم کو خاک میں ملادیا ہے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram