مقبول خبریں
چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان آنے سے بھارتی انکار کے بعد اب محض 3 آپشنز
چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے انکار اور ہائبرڈ ماڈل پر پاکستان کے موقف پر ڈیڈلاک تاحال برقرار ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بورڈ ممبرز کا اجلاس کل (جمعہ) کے روز بلایا جس میں ایونٹ کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا اور چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کا معاملہ بھی کلئیر ہوجائے گا۔
کرک انفو نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ آئی سی سی بورڈ اجلاس میں محض 3 نکات پر بات کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ ہائبرڈ ماڈل پر پاکستان کو کتنے میچز ملیں گے؟
پہلا آپشن: پاکستان ہائبرڈ ماڈل پر قائل کرنا ہے، جس کیلئے ایونٹ کے زیادہ تر میچز پاکستان جبکہ بھارت کے میچز کہیں اور منتقل کیے جائیں۔
اس آپشن پر پاکستان نے دوٹوک موقف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پہنچادیا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کو باضابطہ طور پر مسترد کردیا
دوسرا آپشن: ٹورنامنٹ مکمل طور پر پاکستان سے باہر کھیلا جائے، (جس میں پاکستان نے واضح کردیا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ سے بائیکاٹ کرجائے گا) جس کا نقصان براڈکاسٹرز سمیت دیگر ٹیموں کو ہوگا کیونکہ پاک بھارت میچ کی وجہ سے ہی ریونیو میں اضافہ ہوتا ہے۔
تیسرا آپشن: بھارت کے بغیر چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد کیا جائے۔
پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرنے سے باضابطہ طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کردیا ہے کہ ہمیں قبول نہیں ہے، اگر کوئی اور راستہ ہے تو پہلے سے بتایا جائے تاکہ معاملے کا حل نکل سکے۔