مقبول خبریں
پاکستان نے کمزور زمبابوے کو ون ڈے سیریز 1-2 سے ہرادی
پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں زمبابوے کو شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
بلاوائیو میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے کمزور حریف زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دیکر مسلسل دوسری فتح سمیٹی اور سیریز بھی اپنے نام کی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے، گرین شرٹس کی جانب سے کامران غلام نے 103 کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 40.1 اوورز میں محض 204 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، میزبان ٹیم کی جانب سے کپتان کریگ ایروائن نے 51 رنز بنائے تاہم وہ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا نہ کرسکے۔
پاکستان کی جانب سے میچ میں عامر جمال، حارث رؤف، صائم ایوب اور ابرار احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے گرین شرٹس کو 80 رنز سے شکست دی تھی۔