جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

کے الیکٹرک نے کراچی والوں سے کتنے کروڑ اضافی وصول کیے؟

28 نومبر, 2024 18:52

کے الیکٹرک کی جانب سے شہر قائد کے باسیوں سے 46 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے نیپرا کو ایک ماہ کیلئے 27 پیسے فی یونٹ کمی کی استدعا کی ہے۔

کے الیکٹرک نے بجلی صارفین کو 46 کروڑ 10 لاکھ روپے واپس کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع کرلیا ہے۔

ادھر اکتوبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کی گئی ہے، نیپرا 5 دسمبر 2024 ء کو کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کی من و عن منظوری پر کے الیکٹرک صارفین کو 27 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top