جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

ماں کا کردار کیوں دیا؟ اداکارہ نے فلم ٹھکرادی

28 نومبر, 2024 18:26

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملیکا شراوت نے ماں کردار کی پیشکش ملنے پر فلم کو ٹھکراتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کردیا۔

حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت نے انکشاف کیا کہ ایشان کھٹر اور بھومی پیڈنیکر کے آنے والے پروجیکٹ دی رائلز میں انہیں اداکاری کی پیشکش کی گئی تھی جس کو انہوں نے ٹھکرادیا۔

اداکارہ ملیکا شراوت کا کہنا تھا کہ دی رائلز فلم میں مجھے ایشان کی ماں کا کردار دیا گیا تھا اور جب میں نے اسکرپٹ پڑھی تو ناپسندیدہ پایا کیونکہ مجھے لگے رہا تھا کہ دھوکا دیا جارہا ہے جس پر مایوسی ہوئی۔

مزید پڑھیں: اروشی کئی سال گزرنے کے باوجود رشبھ پنت سے چھٹکارا نہ پاسکیں

میزبان نے سوال کیا کہ آپکے ناقدین سمجھتے ہیں کہ اب آپ کا بالی ووڈ کیرئیر ختم ہوگیا ہے؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ "میں بکواس نہیں سنتی،” اس نے اپنی شرائط پر زندگی گزارنے کی کوشش کرتی ہوں۔

ملیکا شراوت نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی پلاسٹک سرجری، بوٹوکس، یا کسی بھی سرجریز نہیں کروائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top