مقبول خبریں
خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ
پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 5.2 ریکٹر اسکیل ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد کے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مالاکنڈ، سوات، چترال، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر اور شانگلہ سمیت گردونواح میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقہ تھا جس کی گہرائی 212 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد میں بھی محسوس کیے گئے۔
مزید پڑھیں:
رہائشیوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جس سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں اور کام کی جگہوں سے باہر نکل آئے۔ علاوہ ازیں زلزلے کے جھٹکے افغانستان اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب بھارت کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 165 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز افغانستان تھا۔