مقبول خبریں
سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کمی ہو گئی
کراچی: پاکستان میں سونے کے نرخ میں سیکڑوں روپے کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ 2 لاکھ 75ہزار 200 کا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار940 روپے ہوگئی، جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی سے 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی، اے پی جی جے ایس اے کے مطابق بین الاقوامی سطح پر جمعرات کو سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2640 ڈالر (20 ڈالر پریمیم سمیت) رہی جو دن کے دوران 7 ڈالر کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ امریکی ڈالر کی مضبوطی ہے کیونکہ سرمایہ کاروں نے معاشی اعداد و شمار کا تجزیہ کیا جس سے افراط زر پر قابو پانے میں محدود پیش رفت کا اشارہ ملتا ہے، جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ فیڈرل ریزرو شرح سود میں مزید کٹوتیوں کو محتاط انداز میں دیکھ سکتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بدھ کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔