جمعرات، 12-دسمبر،2024
بدھ 1446/06/10هـ (11-12-2024م)

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

28 نومبر, 2024 14:50

اسلام آباد: پاکستان میں یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

’ایکسپریس ڈاٹ پی کے‘ نے ذرائع سے منسوب خبر میں لکھا کہ ’پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے تک کا امکان ظایر کیا گیا ہے‘۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر تک اضافے کی توقع ہے۔

وزارت پٹرولیم وفاقی وزرات خزانہ کو ورکنگ بھجوائے گی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا حتمی اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں:پٹرول سستا ہونے کے بعد کئی روپے مہنگا ہونے کا امکان

اس وقت پیٹرول کی فی لٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے لٹر ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل 147 روپے 51 پیسے ،مٹی کا تیل 161 روپے 54 پیسے  فی لٹر میں دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 15 نومبر کو گزشتہ بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کافیصلہ کیا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ نظرآیا ہے، تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 30 نومبر کی رات کو ہو گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top