جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

نادرا نے شہریوں کو سہولت دینے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

28 نومبر, 2024 14:20

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے خود کار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے اسمارٹ قومی شناختی کارڈز کی تجدید اور گمشدہ شناختی کارڈ کے حصول کیلئے کراچی میں سیلف سروس کیوسک مشین نصب کی جائے گی جس سے لمبی قطاروں اور طویل انتظار کے بغیر کوئی بھی شہری خود کار طریقے سے سہولت سے استفادہ حاصل کر سکے گا۔

نادرا کے مطابق اب شناختی کارڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنا آسان ہو گا، ابتدا میں سیلف سروس کیوسک نادرا میگا سینٹرز بعدازاں ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اور شاپنگ مالز میں نصب کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:نادرا نے چوری شدہ 27 لاکھ پاکستانیوں کا قیمتی ڈیٹا کس کو فروخت کیا؟

نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمار حیدر کا کہنا ہے کہ آئیڈیاز نمائش کے ذریعے سیلف سروس کیوسک کی رونمائی کر دی گئی۔ اب اگلے مرحلے میں اس خود کار سسٹم کے کچھ آزمائشی مراحل ہونگے جس کے بعد اس کو شہر کے کسی بھی میگا سینٹر میں نصب کر دیا جائے گا۔

عمار حیدر نے کہا کہ سیلف سروس کیوسک کے ذریعے کوئی بھی شہری 8 تا 9 مختلف ڈیٹا اسٹیپس کے بعد شناختی کارڈز کی تجدید کے اہل ہونگے جس میں سب سے پہلا کیوسک کیبورڈ کے ذریعے قومی شناختی کارڈز کا انداراج، بائیو میٹرک، آئیرس، تصویر اور اس کے علاوہ ارجنٹ یا نارمل کے آپشن کے بعد سائل کو ایک کیو آر کوڈ موصول ہو گا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں اس کی تنصیب پہلی مرتبہ ہو گی تاہم اگر ملک کے دیگر شہروں کی بات کریں تو یہ سیلف سروس کیوسک اسلام آباد کے میگا سینٹر میں نصب کیا جا چکا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top