ہفتہ، 14-دسمبر،2024
ہفتہ 1446/06/13هـ (14-12-2024م)

اسرائیل جنگ بندی کے باوجود اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا

28 نومبر, 2024 12:40

بیروت: اسرائیل اور لبنان کے درمیان گزشتہ روز جنگ بندی کا آغاز تو ہوگیا لیکن اس کے باوجود اسرائیلی فوج کی اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دریائے لیطانی کے جنوبی علاقوں میں کرفیو نافذکرکے شہریوں کو واپس لوٹنے سے روک دیا گیا ہے جب کہ خیام قصبے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 صحافی زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے حزب اللہ کے عہدیدار حسن فادی اللہ کا کہنا ہے اسرائیل نے حملہ کیا تو دفاع کرنا حزب اللہ کا حق ہے۔

مزید پڑھیں:حماس کا حزب اللہ اور اسرائیل کے جنگ بندی پر بیان سامنے آگیا

مزید پڑھیں:اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین 13 ماہ بعد جنگ بندی کا آغاز

علاوہ ازیں جنگ بندی کے بعد حزب اللہ نے شہید حسن نصراللہ کی آخری رسومات سرکاری سطح پر ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کی غزہ میں بمباری جاری ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40 فلسطینی شہید کردیے گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین جنگ بندی کا اطلاق لبنانی وقت کے مطابق صبح 4 بجے ہوا جس سے لبنان کے قصبوں اور شہروں پر اسرائیلی حملوں اور جنوبی لبنان اور شمالی اسرائیل میں ایک سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کا مستقل خاتمہ ہو جائے گا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیل اور حزب اللہ نے جنگ بندی کی تجویز مان لی ہے، معاہدے کو دشمنی کے مستقل خاتمے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں 60 دن کے اندر لبنان سے اسرائیلی افواج کا انخلاء شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top