بدھ، 4-دسمبر،2024
بدھ 1446/06/03هـ (04-12-2024م)

پاکستانیوں کو دبئی ویزا دینے کی نئی شرط سامنے آگئی

28 نومبر, 2024 11:41

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بیورو آف امیگریشن نے پاکستانیوں کی جانب سے طلب کیے جانے والے ورک ویزا کیلئے نئی شرائط جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن (پی او ای پی اے) کے وائس چیئرمین عدنان پراچہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ورک ویزے کیلئے درخواست دہندگان کو اب پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نئی شرط پاکستانی شہریوں کے خلیج میں بھیک مانگنے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اطلاعات کے بعد عائد کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات نے وزٹ ویزا پابندی کے تحت پاکستان کے شہروں کی فہرست میں 24 سے 30 پاکستانی شہروں تک توسیع کر دی ہے۔

پی او ای پی اے کے وائس چیئرمین نے متحدہ عرب امارات کیلئے ورک ویزا کے حصول میں جاری مشکلات پر روشنی ڈالی، ایک ایسی صورتحال جس نے گزشتہ سال کے دوران ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو یو اے ای میں ملازمت حاصل کرنے سے روک دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top