جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

فیصل واوڈا کی عمران خان کے مستقبل سے متعلق بڑی پیشگوئی

28 نومبر, 2024 10:51

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے 24 نومبر کے احتجاج کے بعد تحریک انصاف کے مستقبل کے بارے میں بڑی پیش گوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نے 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے واقعات کے بعد عمران خان کی پارٹی پر پابندی کی پیش گوئی کی ہے۔

فیصل واوڈا کے مطابق اگر پارٹی سنگجانی میں پرامن جلسہ کرنے پر راضی ہو جاتی تو وہ اپنا وقار برقرار رکھتے۔ پی ٹی آئی کے سابق رکن نے کہا کہ وہ سابق وزیراعظم عمران خان کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:آخری بال تک لڑیں، مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک جانے پر اصرار کیا تھا لیکن بعد میں وہاں سے فرار ہو گئیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پوری قیادت نے کہا ہے کہ اس خاتون نے ان کیلئے پریشانی پیدا کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار نہیں کیا جائے گا بلکہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کیا جائے گا۔ فیصل واوڈا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عمران خان کی زندگی کو ان کے قریبی لوگوں سے خطرہ ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے عمران خان کی اہلیہ کو پریشانیوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کا خیال ہے کہ اس ایک خاتون نے پارٹی کیلئے اہم مسائل پیدا کیے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top