مقبول خبریں
برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر منتخب
لندن: کنزرویٹو پارٹی کے سابق رہنما اور برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ ولیم ہیگ کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولیم ہیگ کو برطانیہ کے ہانگ کانگ کے آخری گورنر اور سابق سینئر کنزرویٹو سیاستدان کرس پیٹن کے جانشین کے طور پر نامزد کیا گیا تھا، جنہیں اعلی تعلیم میں سب سے بڑے عہدوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ولیم ہیگ نے اس عہدے کیلئے ووٹنگ کے آخری مرحلے میں اکثریت حاصل کی۔ مزید کہا گیا ہے کہ ہیگ یونیورسٹی کی تاریخ میں 160ویں ریکارڈ شدہ چانسلر ہوں گے۔
مزید پڑھیں:آکسفورڈ یونین میں کشمیر کو آزاد ریاست پر مباحثہ؛ بھارتی طلبہ برہم
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے بھی گزشتہ سال 9 مئی کے احتجاج کے دوران کرپشن اور تشدد پر اکسانے سے متعلق دیگر مقدمات میں قید ہونے کے باوجود ستمبر میں یونیورسٹی میں چانسلر کے عہدے کیلئے درخواست دی تھی۔
خیال رہے کہ وائس چانسلر کی نشست 80 سالہ لارڈ پیٹن کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی جنہوں نے 21 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔