مقبول خبریں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخی سنگ میل عبور کر لیا
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) چوتھے کاروباری روز کے آغاز میں 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس نے آغاز میں ہی 790 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ کی حد عبور کر لی، ایک موقع پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 59 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں:سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کمی ہو گئی
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، 100 انڈیکس نے نئی بلندی کو چھو لیا
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار 695 پوائنٹس یا 4.73 فیصد اضافے سے ایک لاکھ پوائنٹس کے سنگ میل کے قریب ترین 99 ہزار 269 پر بند ہوا۔
دوسری جانب 2 روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 3500 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تھی تاہم گزشتہ روز سیاسی صورتحال بہتر ہونے کے بعد 100 انڈیکس میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور پھر انڈیکس 99 ہزار 239 پوائنٹس کر جا کر بند ہوا تھا۔
خیال رہے کہ منگل کو کاروبار کے آغاز پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم غیریقینی سیاسی صورتحال کے باعث دوپہر کے بعد مارکیٹ لڑکھڑا گئی تھی۔