مقبول خبریں
"ضلع کرم میں انسانی جانوں کا ضیاع حکومت کی ناکامی ہے”
کراچی: ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں انسانی جانوں کے ضیاع کو حکومت کی ناکامی قرار دیدیا۔
جی ٹی وی ڈیجیٹل کے مطابق مرکزی مسلم لیگ کی میزبانی میں ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کرم میں بدامنی اور قیمتی انسانوں جانوں کا ضیاع وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناکامی ہے۔
فرقہ واریت امت کیلئے زہر قاتل ہے ملی یکجہتی کونسل ایسی ہر سازش کو ناکام بنائے گی۔حکمران اور حزب اختلاف ملکی سالمیت کو مقدم رکھیں۔ اقوام متحدہ اسرائیل سے لبنان اور غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کے بجائے کاروائی کرے۔
مزید پڑھیں:ضلع کرم میں 5 روز سے جاری جھڑپوں میں 35 افراد جاں بحق 160 سے زائد زخمی
مزید پڑھیں:کرم میں مخالفین فریقین نے 7 روز کیلئے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا
ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی قائدین رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو، قاضی احمدنورانی، مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم ،علامہ جعفر سبحانی، علامہ صادق جعفری، ثقلین اسحاق، مفتی اعجاز مصطفیٰ، مولاناغلام مرتضیٰ،صابرابومریم ،ملک غلام عباس ،محمدحسین محنتی، مسلم پرویز، عارف مسعود ودیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ضلع کرم سے بدامنی کی مسلسل خبروں کے باوجود ایک دن مسافر گاڑیوں کےسخت حفاظتی حصارمیں جانے والے کانوائے پروحشیانہ دہشت گرد حملہ، عورتوں، بچوں کا قتل اور دوسرے دن دہشت گردوں کی جانب سے گاؤں کو جلا یا جانا مزید انسانی جانوں کا نقصان وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ماتحت انتظامی اداروں، حفاظتی اداروں اور امن و امان کے قیام کے لیے اربوں روپے کے بجٹ پر قائم ایجنسیوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
ان رہنماؤں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ایک تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے جو ضلع کرم کے فسادات کے حقائق قوم کے سامنے لائے اور دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے ۔اس ضمن میں وفاقی وزراء کی بیان بازی اور حکومت کےعذر دونوں ناقابل تسلیم ہیں۔
صوبائی اور وفاقی حکومت ان سب کی ذمہ دار ہے۔ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نےکہاکہ اقوام متحدہ کی طرف سے اسرائیل اور لبنان میں جنگ بندی کامطالبہ ایک طرف جبکہ دوسری طرف سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف پابندیوں کے مطالبے کو امریکہ کی جانب سے ایک بار پھر ویٹو کرنے کا عمل انسانیت کے ساتھ بدترین دشمنی ہے۔
رہنماؤں نے کہاکہ غزہ ، لبنان کے ساتھ اب مزید ظلم ناقابل برداشت ہے۔ اسلامی ممالک کے سربراہان کی خاموشی سعودی عرب میں مسلم ممالک کے سربران کے اجلاس کا رویہ، او آئی سی اور عرب لیگ کا لہجہ یہ سب مایوس کن ہے۔ لیکن ہم امت کی بیداری کی تحریک جاری رکھیں گے اور قبلہ اؤل کی آزادی اور فلسطینیوں کی وطن واپسی اور مکمل ریاست کے قیام کے حق میں حمایت کرتے رہیں گے۔