جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

روزگار کے حصول کیلئے یو اے ای جانے والوں کیلئے نئی شرط

27 نومبر, 2024 19:40

روزگار کے حصول کیلئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانیوالے پاکستانیوں کیلئے نئی ویزا شرط عائد کردی گئی ہے۔

یو اے ای کے بیورو آف امیگریشن کے مطابق نوکریوں کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات جانیوالے پاکستانیوں کو اب کریکٹر سرٹیفیکٹ درکار ہوگا۔

پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو پولیس کا کریکٹر سرٹیفیکٹ لازمی دکھانا ہوگا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی جرائم پیشہ عناصر بیرون ملک نہ جاسکیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے دبئی ویزا سے متعلق اہم وضاحت

ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ شکایات کے ازالے کیلئے اماراتی حکومت کا اقدام خوش آئند ہے۔

مزید پڑھیں: یو اے ای نے پاکستانیوں پر ویزا پابندی کیوں لگائی؟ اہم تفیصلات آگئیں

میڈیا اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات مختلف شکایات پر پاکستان کے 30 شہروں سے وزٹ ویزے کی پابندی لگا چکا ہے۔

خیال رہے کہ یو اے ای میں میں پاکستانیوں کے بھیک مانگنے، جعلسازی، سیاسی احتجاج اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے تھے جس کے باعث اماراتی حکومت نے قوانین مزید سخت کردیے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top