مقبول خبریں
دھوکا دیکر شادی کرنا معمول بن چکا ہے! حریم کا انکشاف
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق کا کہنا تھا کہ دھوکا دے کر دوسری شادی کرنا معمول بن چکا ہے۔
حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ تقریباً معاشرے کے ہر دوسرے گھر میں دوسری شادی کے مسائل موجود ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ڈرامے کی حقیقت سچائی پر مبنی ہے۔
انہوں نے اپنے ڈرامے بسمل کا حوالہ دیا جہاں حریم فاروق سے نعمان اعجاز دوسری شادی کرلیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: انڈسٹری میں دوستیاں۔۔۔ مریم نفیس نے وضاحت کردی
اداکارہ نے کہا کہ مذہب اسلام میں دوسری شادی کی اجازت ہے اور کوئی نہیں روک سکتا ہے لیکن دھوکا دیکر شادی کرنا یہ معمول بنتا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: اروشی کئی سال گزرنے کے باوجود رشبھ پنت سے چھٹکارا نہ پاسکیں
حریم فاروق نے کہا کہ بہت سی خواتین کو جانتی ہوں جو اس کرب سے گزر رہی ہیں اور خاندان ٹوٹ چکے ہیں۔
View this post on Instagram