جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

حزب اللہ کے سامنے ہتھیار کیوں ڈالے؟ حمایتی نیتن یاہو خلاف ہوگئے

27 نومبر, 2024 18:45

لبنان کی مزاحمتی تظیم حزب اللہ کیساتھ جنگ بندی کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے حمایتی ہتھیار ڈالنے پر آگ بگولہ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین جنگ بندی کا اطلاق لبنانی وقت کے مطابق صبح 4 بجے ہوا جس سے لبنان کے قصبوں اور شہروں پر اسرائیلی حملوں اور جنوبی لبنان اور شمالی اسرائیل میں ایک سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کا مستقل خاتمہ ہو جائے گا۔

مزاحمتی تنظیم حزب اللہ سے 13 ماہ سے جاری جھڑپیں روکنے کے حوالے سے کیے جانے والے جنگ بندی معاہدے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے حامی بھی ان سے شدید ناراض ہیں اور ہتھیار ڈالے پر شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین 13 ماہ بعد جنگ بندی کا آغاز

اسرائیلی فورسز 60 روز میں جنوبی لبنان سے واپس جائیں گی جبکہ حزب اللہ بھی دریائے لطانی سے اپنے جنگو اور اسلحے کو ہٹا کر جنوبی لبنان کا قبضہ لبنانی فورسز کے حوالے کرے گا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل سے جنگ بندی کے بعد ہزاروں بے گھر جنوبی لبنان پہنچ گئے

دوسری جانب حزب اللہ نے کہا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی کی تو معاہدے کو بھول جائیں گے اور سرحد سمیت ہر جگہ صہیونی فوجیوں کا تعاقب جاری رکھیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top