مقبول خبریں
مسجد تنازع؛ اُتر پردیش میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے
ہندو انتہا پسند مودی سرکار نے بھارتی ریاست اُتر پردیش میں مغلیہ دور کی شاہی جامع مسجد کے سروے کے خلاف احتجاج کے دوران شہید ہونے والے مسلمانوں کی تعداد 6 ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مسلمان مخالف اقدامات اپناتے ہوئے ایک اور مسجد کو مندر میں تبدیل کرنے کے منصبوے کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے مسجد سروے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے مسلمانوں کی تعداد 6 ہوگئی۔
اترپردیش کے علاقے سنبھل کی جامع مسجد کے ماضی میں مندر ہونے کا دعویٰ کرکے انتہاپسند ہندوؤں نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔
سنبھل کے رہائشی مسجد کی بےحرمتی کیخلاف بھارتی پولیس کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ مظاہرین پر پولیس نے فائر کھول دیا جس کے نیتجے میں کئی مسلمان زخمی ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: مسجد کو مندر بنانے کی کوشش؛ پولیس کی فائرنگ! 3 مسلمان شہید
بھارتی پولیس نے ایک ہزار سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔
سنبھل میں گرفتار ہونے والے مسلم رکن اسمبلی کی جماعت سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی کو واقع کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے جان بوجھ کر تشدد کو ہوا دی۔