مقبول خبریں
راشد خان نے شاہین آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا
پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کو افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے باؤلنگ رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا۔
ون ڈے باؤلنگ رینکنگ میں راشد خان پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگئے جب کہ شاہین آفریدی ایک ترجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
تازہ ترین درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کی تاریخی فتح کے دوران 12.62 کی اوسط سے 8 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہد آفریدی کو زمبابوے کے خلاف جاری سیریز کے دوران آرام دیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے فاسٹ باؤلر حارث رؤف بھی دو درجے تنزلی کے ساتھ 15 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بین اسٹوکس نے آئی پی ایل کیوں ٹھکرایا؟ کرکٹر نے بتادیا
اس کے علاوہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی 10 وکٹوں سے فتح میں شاندار سنچری بنانے والے ایمرجنگ اوپنر صائم ایوب ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں 80 درجے ترقی کے ساتھ 90 ویں نمبر پر براجمان ہوگئے۔
دوسری جانب بھارت کے جسپریت بمراہ نے ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔