جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

چیمپئنز ٹرافی؛ ہائبرڈ ماڈل پر پاکستان کو کتنے میچز ملیں گے؟

27 نومبر, 2024 17:23

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے بھارتی انکار کے بعد میزبانی کا فیصلہ جمعے کو ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھارتی بورڈ کی روایتی ہٹ دھرمی پر جمعہ کو بورڈ میٹنگ کو طلب کرلی ہے۔

کرک بز کی رپورٹ کے مطابق ممکنہ شیڈول کے تحت 19 فروری سے 9 مارچ تک ایونٹ میں 15 مقابلے رکھے گئے ہیں، جس میں 10 مقابلے اور ایک سیمی فائنل میں پاکستان کروانے کی تجویز ہے جبکہ دوسرے سیمی فائنل اور فائنل سمیت 5 میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

مزید پڑھیں: اروشی کئی سال گزرنے کے باوجود رشبھ پنت سے چھٹکارا نہ پاسکیں

اگر پاکستان ہائبرڈ ماڈل مانتا ہے (جسکی امید کم ہے)، تو براڈ کاسٹرز کو سنگین آپریشنل اور لاجسٹک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ادھر پی سی بی کو ہائبرڈ پر ماننے کی صورت میں رعایت اور اضافی رقم بھی دی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ میزبانی پاکستان کو ملے یا نہیں؟ فیصلہ جمعہ کو ہوگا

پاکستان ہائبرڈ ماڈل پر نہیں مانتا ہے تو ووٹنگ کے ذریعے میزبانی چھیننے کی کوشش کی جائے گی اور ڈالرز کے ذریعے موقف سے پیچھے ہٹنے کا پلان بھی سامنے آ چکا۔

بھارتی میڈیا چیمپئینز ٹرافی کو منتقل کرنے کیلئے اپنے بورڈ کی مکمل حمایت کررہا ہے جبکہ پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے ایونٹ پر اب تک تاریکی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top