جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

پاکستان میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

27 نومبر, 2024 16:41

پاکستان میں دو روز کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کا بھاؤ 1600 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 3400 روپے پر برقرار رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایکس میں پھر تیزی، 100 انڈیکس ہزاروں پوائنٹس بڑھ گیا

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں دن کے دوران 16 ڈالر کے اضافے کے بعد سونے کا نرخ 2647 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کے دام میں 4100 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top