مقبول خبریں
اروشی کئی سال گزرنے کے باوجود رشبھ پنت سے چھٹکارا نہ پاسکیں
بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کئی سال گزرنے کے باوجود کرکٹر رشبھ پنت کے حوالے سے سوالات سے پیچھا نہ چھڑاسکیں۔
آسٹریلیا میں جاری بارڈر گواسکر ٹرافی کیلئے بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی وکٹ کیپر بیٹر کیلئے دلی پیغام شیئر کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
فلمیگیان کو دیے گئے انٹرویو میں میزبان نے بالی ووڈ اداکارہ سے گفتگو کرتے ہوئے رشبھ پنت سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے وکٹ کیپر بیٹر کو "آل دی بیسٹ فار آسٹریلیا” کے ہیش ٹیگ سے نواز دیا۔
مزید پڑھیں: کوہلی، انوشکا کے بعد سراج اور ماہرہ کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں
خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹر سے متعلق خبریں وائرل ہوئیں تھی کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں تاہم یہ رشتہ ناخوشگوار موڑ پر اختتام پذیر ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں: کیا اروشی نسیم شاہ کو محبت کے جال میں پھنسا رہی ہیں؟
دوسری جانب بارڈر گواسکر ٹرافی میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے تھے انہوں نے پہلی اننگز میں 37 جبکہ دوسری اننگز میں محض ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔
دوسری جانب رشبھ پنت آئی پی ایل کے مہنگے ترین پلیئر کے طور پر لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم کا حصہ بنے ہیں، انہیں 27 کروڑ روپے میں خریدا گیا ہے۔
View this post on Instagram