مقبول خبریں
حماس کا حزب اللہ اور اسرائیل کے جنگ بندی پر بیان سامنے آگیا
فلسطینی تنظیم حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل اور حزب اللہ میں جنگ بندی کے بعد اب ہمیں غزہ میں جنگ بندی کی تلاش ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ’ہم نے مصر، قطر اور ترکی میں ثالثوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ حماس جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کیلئے سنجیدہ معاہدے کیلئے تیار ہیں۔
لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی ایک سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی لڑائی کے نتیجے میں ہزاروں افراد کی شہادتوں کے بعد آج بدھ کو جنگ بندی کا معاہدے طے پایا۔
مزید پڑھیں:اسرائیل سے جنگ بندی کے بعد ہزاروں بے گھر جنوبی لبنان پہنچ گئے
مزید پڑھیں:اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین 13 ماہ بعد جنگ بندی کا آغاز
رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کا اطلاق لبنان کے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے ہوا جس کا مقصد لبنان میں لاکھوں اور اسرائیل میں ہزاروں افراد امن سے اپنے گھروں پر منتقل ہو سکیں گے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچی ادرائی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے نفاذ اور اس کی نکات کی بنیاد پر آئی ڈی ایف جنوبی لبنان کے اندر اپنی پوزیشنوں پر تعینات ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کے روز جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کیا تھا جب اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ ان کے وزراء نے جنگ بندی روکنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق لبنانی شہریوں کو ان گاؤوں کی طرف جانے سے منع کیا گیا ہے جنہیں آئی ڈی ایف نے خالی کرانے کا حکم دیا ہے یا علاقے میں آئی ڈی ایف فورسز کی طرف جانے پر پابندی ہے۔