جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

گرم چائے اور گرم کھانا جان لیوا بیماری کا سبب

27 نومبر, 2024 15:35

ہم پاکستانیوں کو گرم چائے کے ساتھ گرم سموسے بہت پسند ہیں بھلے اس سے ہماری زبانیں ہی کیوں نہ جل جائیں۔

کھانا پاکستانیوں کے لئے ایک اہم محبت کی زبان ہے جسے ٹھنڈے سے زیادہ گرم گرم پیش کیا جاتا ہے، لیکن کیا ہوگا اگر ہم آپ کو بتائیں کہ گرم مشروبات اور کھانے پینے کی یہ پسندیدہ عادت خاموشی سے ہمیں نقصان پہنچا سکتی ہے۔

مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ انتہائی گرم مشروبات جیسے چائے یا کافی کا استعمال کینسر کے خطرے میں ممکنہ اضافہ کرسکتا ہے، گرم مشروبات اور کھانے سے غذائی نالی کے کینسر کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

اس میٹا تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ گرم چائے پینے والے افراد میں اوسوفیگل سکومس سیل کارسینوما (ای ایس سی سی) کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔

طبی ماہرین نے کہا کہ مسلسل گرم چائے یا کافی پینے سے غذائی نالی کے کینسر اور دیگر حالات کا خطرہ یقینی طور پر بڑھ سکتا ہے۔

جب ہم گرم گرم چیز پیتے ہیں یا کھاتے ہیں، تو ہماری غذائی نالی کی تہہ یعنی ہمارے منہ کو معدے سے جوڑنے والی ٹیوب گرمی کا خمیازہ اٹھاتی ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس طرح کے اعلی درجہ حرارت کے بار بار سامنے آنے سے دائمی سوزش، سیلولر نقصان اور آخر کار کینسر کا امکان پیدا ہوجاتا ہے۔

اگرچہ گرم مشروبات پینے سے فوری طور پر کینسر نہیں ہوسکتا لیکن زیادہ گرم مشروبات اور کھانا استعمال کرنے کے مجموعی اثرات وقت کے ساتھ خطرے کو نمایاں طور پر بڑھا سکتے ہیں۔

بہت گرم مشروبات پینے سے غذائی نالی کے کینسر کی نشوونما ایک بتدریج عمل ہے جس میں سالوں لگ جاتے ہیں۔ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ مسلسل تھرمل چوٹ قدرتی شفایابی کے عمل میں خلل ڈالتی ہے جس سے بعد ازاں کینسر ہوجاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرم چائے یا کافی پینے سے کینسر کا امکان نہیں لیکن کئی سالوں سے باقاعدگی کے ساتھ ایسا عمل کرنا اس خطرے کو نمایاں طور پر بڑھا سکتا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ چائے یا کافی کو تمباکو نوشی اور زیادہ چربی والی نان ویجیٹیرین غذا کے ساتھ پیتے ہیں تو یہ بھی کینسر کا باعث بنتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top