مقبول خبریں
امریکا کو 15 سالوں سے مطلوب دہشتگرد برطانیہ سے گرفتار
لندن: امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مطابق امریکا کو 2009 سے مطلوب دہشتگرد کو برطانیہ سے گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے ’ایف بی آئی‘ کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا کی بائیو ٹیکنالوجی کمپنی پر بم حملے کے الزام میں 2009 سے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے مبینہ شدت پسند کو برطانیہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کاؤنٹر ٹیررازم پولیس اور نارتھ ویلز پولیس نے ایف بی آئی کے تعاون سے کیے گئے ایک آپریشن میں ملزم ڈینیئل اینڈریاس سان ڈیاگو کو پیر کے روز ویلز سے گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:امریکا نے پی ٹی آئی مظاہرین سے بڑی اپیل کردی
تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ سان ڈیاگو جو اس وقت حوالگی کے التوا میں زیر حراست ہے، کی قانونی نمائندگی ہے یا نہیں۔ حکام نے ملزم سان ڈیاگو پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ایک ماہ بعد کیلیفورنیا کی ایک اور کمپنی پر تیسرا بم نصب کیا تھا۔
خیال رہے کہ ملزم سان ڈیاگو پر اگست 2003 میں کیلیفورنیا کے شہر اوکلینڈ کے قریب بائیو ٹیکنالوجی فرم چیرون انکارپوریٹڈ میں ہونے والے بم دھماکے کے سلسلے میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔